اشتہار

پاکستان آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام میں 6 بلین ڈالر مانگے گا، بلوم برگ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معروف امریکی جریدے بلوم برگ کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف سے نئےقرض پروگرام میں کتنے ڈالر ڈالرمانگے گا ، نئےاسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کیلئے مارچ یا اپریل میں بات شروع کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق معروف امریکی جریدے بلوم برگ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت کوآئی ایم ایف سےقرض پروگرام کی فوری ضرورت پڑے گی۔

بلوم برگ کا کہنا تھا کہ نئی حکومت آئی ایم ایف سے چھ ارب ڈالر لینے کی منصوبہ بندی کرے گی کیونکہ نیا قرض پروگرام معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ہوگا۔

- Advertisement -

امریکی جریدے نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے رواں سال واجب الادا قرض ادائیگی میں مدد کیلئے نئے قرضے کی درخواست کی جائے گی، پاکستان آئی ایم ایف سے توسیعی فنڈ کی سہولت پر بھی بات کرے گا۔

بلوم برگ کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف سے نئےاسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کیلئے مارچ یا اپریل میں بات شروع کرے گا، آئی ایم ایف نے بیل آؤٹ ارینجمنٹ کیلئے پاکستان کے ساتھ سخت شرائط رکھیں، شرائط میں شرح سود بڑھانا، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ شامل ہے۔

امریکی جریدے نے مزید کہا کہ نئی منتخب حکومت کیلئے آئی ایم ایف کی فنڈنگ 3سے4سال کی ہوسکتی ہے، پروگرام حکومت کوڈالرایکسچینج ریٹس مستحکم رکھنے ، توانائی اصلاحات اور نجکاری میں مدددےسکتاہے ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں