منگل, نومبر 19, 2024
اشتہار

بلاول بھٹو نے وزیر اعلیٰ، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعلیٰ، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرس میں بتایا کہ کل سندھ اسمبلی میں حلف برداری ہوگی جس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا، بعدازاں وزیر اعلیٰ کا انتخاب ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم ایک بار پھر تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں، اسپیکر کیلیے ہمارے امیدوار اویس شاہ جبکہ نوید انتھونی ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار ہوں گے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ سابق اسپیکر آغا سراج درانی نے اچھے سے اسپیکر کا کردار ادا کیا اب نوجوان قیادت سنبھالے گی، آغا سراج درانی اویس شاہ کی رہنمائی کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ درخواست کریں گے ایک بار پھر سندھ کے وزیر اعلیٰ کا عہدہ مراد علی شاہ سنبھالیں، ہم نے اب اپنی ہی کارکردگی کو پیچھے چھوڑ کر بہترین کام کرنا ہے، ہماری سب سے پہلی ترجیح یہ ہوگی کہ سیلاب متاثرین سے کیے گئے وعدے پورے کریں۔

’وفاق میں کوئی وزارت مانگی ہے اور نہ اس کا حصہ بنیں گے‘

پریس کانفرنس میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے وفاق میں کوئی وزارت مانگی ہے اور نہ اس کا حصہ بنیں گے، ہم نے وفاق سے صرف ایک چیز مانگی ہے کہ سیلاب متاثرین کا جو نقصان ہوا ہے ان کو حق دینا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کا کام قانون سازی کرنا ہے، سوچ رہا تھا ڈیولپمنٹ کا کام خود دیکھ لوں مگر اتنی ایکسٹریم پوزیشن نہ لوں، پانی کے مسئلے پر وفاق سے مدد مانگیں گے اور خود سے بھی کوشش کریں گے، پرامید ہوں کہ پانی کے مسئلے کا بھی حل نکال سکیں گے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہدایات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کا کردار ایسا ہونا چاہیے کہ میں فخر کر سکوں کہ یہ میرے نمائندے ہیں، کرپشن کا معاملے پر آپ نے سختی سے کام لینا ہے، ایسا کام نہیں ہونا چاہیے کہ پارٹی اور میرا نقصان ہو، ہمارے پاس جو وسائل ہیں ہم نے یقینی بنانا ہے کہ صحیح استعمال ہو۔

انہوں نے کہا کہ نفرت اور تقسیم کی سیاست عروج پر پہنچ چکی ہے، ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں جس سے پاکستان کا نقصان ہو رہا ہے، تقسیم اور بحران سے ملک کو نکالنے کیلیے ہم سب کو کردار کرنا ہوگا، صوبے کو سنبھالنے کی ہم پر زیادہ ذمہ داری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں