کراچی کنگز کے بولر میر حمزہ کہتے ہیں کہ لاہور میرا ہوم گراؤنڈ ہے اور کل قلندرز کے خلاف میچ میں کراؤڈ مجھے بھی سپورٹ کر رہا تھا۔
پاکستان سپر لیگ 9 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری گیند پر دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے خلاف دو وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
میچ کے بعد کراچی کنگز کے فاسٹ بولر میر حمزہ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے سابقہ ایڈیشنز میں وہ زیادہ اچھی بولنگ نہیں کر سکے تھے تاہم گزشتہ ایک سال میں بہت محنت کی جس کا اب فائدہ ہو رہا ہے۔
میر حمزہ نے کہا کہ کرکٹ میں پیشگوئی نہیں کی جا سکتی، آخری بال پر کچھ بھی ہو سکتا ہے، لاہور میرا ہوم گراؤنڈ ہے اور کراؤڈ میچ میں مجھے بھی سپورٹ کر رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جیت میں بیٹرز اور بولرز بھرپور انداز میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ جو ٹاسک ملتا ہے اس کے مطابق ہی کام کرتا ہوں۔ منیجمنٹ نے مجھے اٹیک کرنے کی ذمے داری سونپی تھی۔
پی ایس ایل 9: میچز ہارے ضرور مگر لڑ کر ہارے ہیں، صاحبزادہ فرحان
واضح رہے کہ میر حمزہ نے اس میچ میں لاہور قلندرز کے جارح مزاج بلے باز فخر زمان اور جہاں داد خان کی اہم وکٹیں لے کر کراچی کنگز کی جیت میں اپنا حصہ ڈالا۔