اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

مشتعل بھارتی کسانوں نے مودی کے پُتلے جلا ڈالے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں کسانوں کا دہلی چلو مارچ 12 ویں روز بھی جاری ہے مشتعل کسانوں نے وزیراعظم مودی اور بی جے پی کے دیگر وزرا کے پُتلے جلا ڈالے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں کسانوں کا اپنے حقوق کے حصول کے لیے مارچ 12 ویں روز بھی جاری ہے جب کہ ہریانہ پولیس مظاہرین پر بہیمانہ تشدد کر رہی ہے۔ ریاستی طاقت کے استعمال پر مشتعل مظاہرین نے وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے دیگر وزرا کے پتلے نذر آتش کر دیے۔

ہریانہ پولیس نے شمبھو اور کھنوری میں پولیس کی رکاوٹوں کو توڑنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلیے نہتے عوام پر آنسو گیس کے گولے برسائے۔

- Advertisement -

ہزاروں احتجاج کرنے والے کسانوں کو بھارتی سیکیورٹی فورسز کے تشدد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جن کے تحفظ کے لیے نیزوں اور ڈھالوں سے لیس نہنگ سکھ جنگجو بھی احتجاج میں شامل ہو گئے ہیں۔

پنجاب سے باہر بھی کسان یونینز نے احتجاج کو وسیع کرنے کی کال دے دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں