جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کیلیے پی ٹی آئی کی مشاورت مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

صوبہ خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کمیٹی کی جانب سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔

عام انتخابات میں صوبہ خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہوئے ہیں جس کے بعد وہاں حکومت سازی کے مراحل کا آغاز ہو گیا ہے اور اس سلسلے میں تحریک انصاف کمیٹی کی جانب سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کے پی میں حکومت سازی کے لیے پی ٹی آئی کمیٹی کی جانب سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے اور صوبائی کابینہ کیلیے مجوزہ نام بانی پی ٹی آئی کو منظوری کیلیے بھیجے جا رہے ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ صوبائی کابینہ 15 سے 20 افراد تک محدود رکھنے کی تجویز ہے اور بانی پی ٹی آئی کی منظوری کے بعد کابینہ ممبران کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔ ،ذرائع

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ میں وزرا کے علاوہ مشیر بھی شامل ہوں گے اور ان کے لیے صوبائی نشست پر ہارنے والے سابق ممبران کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کیلیے خاتون ممبر کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ جنرل نشست پر منتخب ثریا بی بی ڈپٹی اسپیکر کے پی کیلیے مضبوط امیدوار ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں