جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

سنی اتحاد کونسل نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سنی اتحاد کونسل نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابی عمل کابائیکاٹ کردیا، سنی اتحاد کونسل نے رانا آفتاب کو بات کرنے کی اجازت نہ دینے پر واک آؤٹ کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر ملک احمد خان کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا ، پنجاب اسمبلی کےاجلاس میں آج وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا، اجلاس کے آغاز میں اسپیکر پنجاب اسمبلی نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ میں آئین کےتحت دونوں طرف کے حقوق کا حق اداکروں گا، یہ اسمبلی آئین کے تابع ہے ، ہم رولز کےسوا کوئی کارروائی نہیں کرسکتے اپنے حلق کی پاسداری کروں گا، آئین سے ہٹ کر کوئی دوسری بات نہیں ہوگی۔

- Advertisement -

ملک احمد خان نے بتایا کہ مریم نواز کو ن لیگ کی جانب سے وزیراعلیٰ نامزد کیاگیاہے جبکہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے رانا آفتاب کو وزیراعلیٰ کیلئے نامزد کیا گیا ہے،آج قائد ایوان کےانتخاب کا عمل پورا کیاجائےگا، انتخابی عمل کی کارروائی کیلئے گھنٹیاں بجائی جائیں۔

:سنی اتحاد کونسل نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابی عمل کابائیکاٹ کردیا اور سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کرگئے، رانا آفتاب کو بات نہ کرنے کی اجازت نہ دینے پر واک آؤٹ کیا گیا۔

اسپیکرملک احمدخان نے کہا کہ آپ واک آؤٹ کررہے ہیں لیکن گیلری میں آرڈر برقرار رکھیں، گیلریز میں تمام لوگ خاموش رہیں ورننہ اسٹاف کو ہدایت کروں گا۔

پنجاب اسمبلی میں اجلاس کے دوران سنی اتحاد کونسل اور ن لیگی ارکان میں نعرے بازی بھی کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں