پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو طلب

اشتہار

حیرت انگیز

قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کی صبح 10 بجے طلب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویزاشرف کی جانب سے طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس آئین کے ارٹیکل 91کی شق 2کے تحت طلب کیا گیا

قومی اسمبلی کےافتتاحی اجلاس میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے جس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔

- Advertisement -

ماہرقانون حافظ احسان کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 91 ٹو صدر کو اختیار دیتا ہےکہ 21دن کے اندر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا ضروری ہے صدرمملک قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے سمری کا پابندی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 21دن کےاندر بلانا صدرمملکت کی ذمہ داری تھی، اراکین کے نوٹیفکیشن کے بعد صدرمملکت نے اجلاس نہیں بلایا یہ آئین کی خلاف ورزی ہے، سپریم کورٹ بھی دو مواقع پر کہہ چکی ہے صدرمملکت کو جو کام کرنا چاہیے تھا انھوں نے نہیں کیا اگر صدرسمری کو مسترد کرتا ہے تو اگلا آپشن یہی ہے کہ اسپیکر سیکریٹری قومی اسمبلی کو اجلاس کیلئے سمری بھیجتا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں