جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

میرٹ کی خلاف ورزی نہ کروں گی نہ ہونے دوں گی ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دو ٹوک مؤقف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دو ٹوک مؤقف میں کہا ہے کہ میرٹ کی خلاف ورزی نہ کروں گی نہ ہونے دوں گی، کوئی سیاسی بھرتی نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت دربارہال سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ، جس میں وزیراعلیٰ مریم نواز کو محکموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

چیف سیکرٹری زاہد زمان اختر،چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری ہیلتھ ،سیکرٹری خزانہ نے بریفنگ دی، مریم نواز نے کہا کہ ڈینگی اورپولیو سے بچاؤ پر توجہ دی جائے،عوام کو معیاری علاج کی سہولت میسر ہونی چاہیے۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مالیاتی امور میں شفافیت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، صحت اور دیگر شعبوں میں عوامی افادیت کے منصوبے جاری رکھے جائیں، خدمت کے جذبے سے سر شار ،دیانتدار افسروں کو سیلوٹ کرتی ہوں۔

مریم نواز نے دو ٹوک مؤقف میں کہا کہ میرٹ کی خلاف ورزی نہ کروں گی نہ ہونے دوں گی، کوئی سیاسی بھرتی نہیں ہوگی ، عوام کے مسائل کا فوری حل چاہیے۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک روکنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کہ تھی ٹریفک منیجمنٹ ٹھیک کریں،شہریوں کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سوا 8 بجے رائیونڈ سے دفتر کیلئے روانہ ہوئیں اور9 بجے پہنچیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں