منگل, نومبر 26, 2024
اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 8 لاکھ اسلحہ لائسنس معطل کر دئیے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 8 لاکھ اسلحہ لائسنس معطل کر دئیے، سلحہ لائسنس صرف ان کو ملے گا جن کوعدالت اجازت دے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا ، جس میں پنجاب میں مقیم مستحق افراد کاڈیٹا بینک تیار کرنے کیلئےتجاویز اور سفارشات پیش کی گئیں۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 8 لاکھ اسلحہ لائسنس معطل کر دئیے اور پنجاب حکومت کی جانب سےاسلحہ لائسنس معطل کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے، اسلحہ لائسنس صرف ان کو ملے گا جن کوعدالت اجازت دے گی۔

- Advertisement -

حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ ، مریم نواز نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب کے تعلیمی بورڈز اب صرف پنجاب بورڈ ہونگے، پورے صوبےمیں ایک ہی بورڈ ہو گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں