جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

روہت کے نوجوان کرکٹرز سے متعلق سخت بیان پر گواسکر نے ردعمل دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کپتان روہت شرما کے نوجوان کرکٹرز میں ٹیسٹ کرکٹ کی بھوک نہ ہونے کے بیان پر سنیل گواسکر نے اپنا ردعمل دے دیا۔

رانچی میں انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں بھارت کی فتح کے بعد سابق کپتان اور لیجنڈ سنیل گواسکر نے موجودہ کپتان روہت شرما کے تازہ بیان پر لب کشائی کی ہے۔ گواسکر نے ٹیسٹ کرکٹ میں کامیابی کے لیے ’بھوک‘ کے ناگزیر عنصر سے متعلق روہت کی بات سے اتفاق کیا ہے۔

ٹیسٹ کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ سب سے مشکل فارمیٹ ہے۔ اور اگر آپ کامیابی چاہتے ہیں اور اس مشکل فارمیٹ میں سبقت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اس کی بھوک ہونی چاہیے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ہم صرف ان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے جن میں ٹیسٹ کرکت کی بھوک ہے۔ جن کو بھوک نہیں انھیں دیکھتے ہی پتا چل جاتا ہے۔

موجودہ تجربہ کار نے گواسکر بھارتی کپتان روہت کے نقطہ نظر سے متفق نظر آتے ہیں، انھوں نے کہا کہ روہت بالکل درست کہہ رہے ہیں۔ جو لوگ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں، آپ انھیں دیکھ لیں۔

انھوں نے کہا کہ میں برسوں سے یہ کہہ رہا ہوں۔ کھلاڑی جو کچھ بھی ہیں وہ بھارتی کرکٹ کی وجہ سے ہیں۔ وہ زندگی اور کیریئر کے جس مرحلے پر بھی ہیں، وہ سب بھارتی کرکٹ کی وجہ سے ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ کھلاڑیوں کو جو پیسہ، شہرت اور پہچان ملی ہے وہ بھارتی کرکٹ کی وجہ سے ہے۔ تو آپ کو اس حوالے سے کچھ وفاداری دکھانی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں