شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید نے انڈسٹری میں اداکاروں کے حسد سے متعلق لب کشائی کردی۔
نجی ٹی وی کے شو میں اداکارہ نوال سعید نے بطور مہمان شرکت کی اور شوبز کیریئر سمیت نجی زندگی سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔
نوال سعید نے کہا کہ مرد اداکار خواتین کے مقابلے میں مجموعی طور پر زیادہ تعاون کرنے والے اور خوش اخلاق ہوتے ہیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ کچھ خواتین اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ برا رہا، شوبز میں کام شروع کیا تو متعدد تلخ تجربات بھی ہوئے۔
اداکارہ نے کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ چند اداکاراؤں نے ڈرامے کی کاسٹ سے مجھے نکال کر کسی اور کو لینے کا مشورہ دیا، یہ سب پیشہ ورانہ حسد میں کیا جاتا ہے۔
نوال سعید کا مزید کہنا تھا کہ انٹرٹیمنٹ انڈسٹری میں چیلنجز کا سامنا کرنے کے باوجود ہمت نہیں ہاری اور خود کو بطور آرٹسٹ اور انسان بہتر بنانے کے لیے کوشش کی اور کچھ نئے پروجیکٹس میں مثبت ماحول ملا۔
جب اداکارہ سے برے تجربات کے واقعات سے متعلق نام بتانے کا کہا گیا تو انہوں نے کسی کا نام نہیں بتایا۔
View this post on Instagram
تاہم نوال سعید نے کہا کہ کبھی کبھی آپ سنتے ہیں کہ کاسٹنگ کے دوران کچھ اداکار آپ کا نام لے کر آتے ہیں اگر دو خواتین کے ساتھ کوئی ڈرامہ ہے تو ایک اداکارہ کہیں گی کہ آپ نوال کی جگہ کسی اور کو کاسٹ کریں۔
انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی وہ میک اپ آرٹسٹ کے پاس جاتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ کیا نوال نے وگ پہنی ہے یا پوچھیں گے کہ کیا کوئی خفیہ میک اپ پروڈکٹس ہیں۔
واضح رہے کہ نوال سعید اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ میں گل زیب کا کردار نبھا رہی ہیں جس کی دیگر کاسٹ میں حمزہ علی عباسی، عائزہ خان، مریم نفیس، صرحا اصغر، سویرا ندیم، حارث وحید، رضا تالش، عماد عرفانی، زینب قیوم ودیگر شامل ہیں۔
’جانِ جہاں‘ کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دیے ہیں اور اس کی کہانی ردا بلال نے لکھی ہے۔