پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل ظہیراحمد بابر کو کنگ عبدالعزیز بیج آف آنر آف ایکسیلنٹ کلاس کے اعزاز سے نوازا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سعودی عرب کا دورہ کیا جہاں انھیں کنگ عبدالعزیز بیج آف آنر آف ایکسیلنٹ کلاس سے نوازا گیا۔
آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں بتایا کہ ایئرچیف مارشل کی سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات ہوئی۔
- Advertisement -
پاک فضائیہ کے سربراہ کی سعودی ہم منصب سے بھی ملاقات ہوئی۔ ملاقاتوں میں پاک سعودی دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کی فضائی افواج کی مشترکہ مشقوں اور تکنیکی تعاون کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔