15.4 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

شعیب ملک اور ثنا جاوید کو طیارے میں سرپرائز مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے قومی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ و اداکارہ ثنا جاوید کو سرپرائز دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دوران پرواز پی آئی اے کی جانب سے کراچی کنگز کے کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کو شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کیک پیش کیا گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں شعیب ملک کو کیک کاٹتے ہوئے جبکہ ثنا جاوید کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر ملے جلے تبصرے کیے جارہے ہیں۔

نوبیاہتا جوڑے کو سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے شادی کی مبارک باد بھی پیش کی۔

واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید نے گزشتہ ماہ شادی کا اعلان کرکے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔

یاد رہے کہ شعیب ملک نے پہلی شادی ثانیہ مرزا سے کی جس سے ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ہے جبکہ ثنا جاوید نے گلوکار عمیر جسوال سے شادی کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں