بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

پٹھوں کی خطرناک بیماری کیسے اور کیوں ہوتی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

آج کے اس جدید ٹیکنالوجی کے دور میں بھی کچھ پرانی بیماریوں کا علاج آج بھی انتہائی مشکل ہے، اس کے لیے عمر کی بھی کوئی قید نہیں ہوتی۔

آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ ڈرماٹو مایوسائٹس کیا ہے؟ جس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں، اس سلسلے میں اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ماہر امراض جلد ڈاکٹر خرم مشیر نے اس مرض کے حوالے سے احتیاط اور علاج سے متعلق ناظرین کو آگاہ کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ پٹھوں کی خطرناک اور پوشیدہ بیماری ڈرماٹو مایوسائٹس انتہائی تکلیف دہ ہوتی ہے جس میں مریض کے پٹھے سوج جاتے ہیں اور جلد پر دانے بھی نکل آتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر اس پراسرار مرض کی صحیح وقت پر تشخیص اور ماہرین کی نگرانی میں اس کا علاج کیا جائے تو اس کی سنگینی پر کافی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔

ڈٖاکٹر خرم نے بتایا کہ اس مرض میں مدافعتی نظام کمزور ہونے کے ساتھ ساتھ خون کی نالیوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے، زیادہ تر 18سال اور اس سے کم عمر کے بچے بیماری کے اصل ہدف ہیں، یہ مرض مردوں کے مقابلے خواتین میں زیادہ کثرت سے ظاہر ہوتا ہے، بیماری کی کچھ علامات آہستہ آہستہ ظاہر ہوتی ہیں۔

Treatment

انہوں نے بتایا کہ ماؤں کو چاہیے کہ بچوں کو اس بیماری سے محفوظ رکھنے کیلیے انہیں علاج کے ساتھ ساتھ مرغی کے پنجوں کو سُوپ پلائیں، اس کے علاوہ غذا میں پالک سمیت دیگر کچی سبزیوں کا استعمال بڑھائیں۔

دنگل

یاد رہے کہ بھارتی اداکار عامر خان کی فلم دنگل میں چھوٹی ببیتا کا کردار ادا کرنے والی سوہانی بھٹناگر 19سال کی عمر میں چل بسیں۔ اداکارہ سوہانی بھی اسی ڈرماٹومیوسائٹس نامی سنگین بیماری میں مبتلا تھیں جو ان کی موت کا باعث بنی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں