جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

محاصرہ توڑ کر رمضان کے پہلے دن الاقصیٰ پہنچیں، حماس کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ ہم یروشلم اور مغربی کنارے کے فلسطینیوں سے رمضان کے پہلے دن الاقصیٰ کی طرف مارچ کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

بیروت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ اور دیگر مقدس مقامات کا انتظام بین الاقوامی قانون کے مطابق ہونا چاہیے ہمارے لوگ ہر قسم کی مزاحمت کے ساتھ اپنی مساجد، گرجا گھروں اور مقدس مقامات کا دفاع کریں گے۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات میں جو بھی لچک دکھائی جاتی ہے وہ ہمارے لوگوں کے دفاع کے لیے ہماری رضامندی سے مماثل ہے، مغربی کنارے میں اسرائیل کے حملوں میں اضافہ فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کے جامع منصوبے کا حصہ ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل انسانیت کے لیے بدترین مظالم کا ارتکاب کر رہا ہے جس میں شہریوں کا قتل عام اور بے گھر ہونا بھی شامل ہے بین الاقوامی برادری، خاص طور پر عرب ممالک کا فرض ہے کہ وہ رفح پر زمینی حملے اور پٹی کے شمالی حصے میں غذائی قلت کو روکنے کے لیے اسرائیل کے اقدامات کا مقابلہ کریں اور انہیں روکیں۔

حماس کے سربراہ نے ایران کی زیر قیادت سیاسی اور عسکری اتحاد سے مطالبہ کیا ہے جسے "محور مزاحمت” کہا جاتا ہے وہ سیاسی فائدہ، پیسے اور ہتھیاروں کے ذریعے غزہ کی حمایت میں اضافہ کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں