جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

قومی اسمبلی میں نومنتخب ارکان کو ویلکم کرنے کیلیے ریڈ کارپٹ بچھا دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح 10 بجے ہوگا جس میں نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے اراکین کو ویلکم کرنے کے لیے ریڈ کارپٹ بچھا دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر علوی نے تحفظات کے باوجود قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے کی سمری پر گزشتہ روز دستخط کر دیے تھے جس کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح 10 بجے منعقد ہوگا جس میں نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے۔

ایوان میں نو منتخب ارکان کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور ریڈ کارپٹ بچھا دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی نے بھی اسمبلی اجلاس میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔

- Advertisement -

وزیراعظم کے لیے پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد امیدوار عمر ایوب کہتے ہیں کہ آج تمام ارکان حلف اٹھائیں گے اور بھرپور مقابلہ کریں گے۔ وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے امیدوار تیار ہیں۔ لوگ دیکھیں گے کہ صحیح اور مضبوط پارٹی کیا ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد بانی پی ٹی آئی سمیت قید رہنماوں اور کارکنوں کی رہائی ہے۔

قبل ازیں صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا تھا اور ان کا موقف تھا کہ ایوان مکمل ہونے تک اجلاس نہیں بلایا جا سکتا۔

تاہم گزشتہ روز صدر مملکت نے تحفظات کے باوجود قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات 29 فروری کو بلانے کی سمری پر دستخط کر دیے تھے۔

صدر نے تحفظات کے باوجود قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط کردیے

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں تمام سیاسی جماعتوں کو عام انتخابات میں ان کی حاصل کردہ نشستوں کے تناسب سے خواتین کی مخصوص نشستیں الاٹ کر دی گئی ہیں تاہم پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد اراکین جنہوں نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی انہیں تاحال مخصوص نشستیں نہیں دی گئی ہیں اور الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز اس حوالے سے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں