منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

لیپ ڈے پر گوگل کا دلچسپ ڈوڈل جاری، لیپ ایئر کیوں‌ ہوتا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

رواں سال 2024 لیپ ایئر ہے جو 366 دنوں پر مشتمل ہے اس لیے آج 29 فروری ہے لیپ ڈے پر انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے بھی نیا دلچسپ ڈوڈل جاری کر دیا۔

مقبول ترین انٹرنیٹ سرچ انجن ہر اہم دن پر اس سے متعلق ڈوڈل جاری کرتا رہتا ہے۔ رواں سال 2024 کیونکہ لیپ ایئر ہے جو معمول کے 365 کے بجائے 366 دنوں پر مشتمل ہے۔ ہر چار سال بعد آنے والے لیپ ایئر پر گوگل کیوں خاموش رہتا اس لیے اس نے لیپ ڈے کی مناسب سے دلچسپ ڈوڈل جاری کر دیا۔

29 فروری لیپ ڈے کے موقع پر ڈوڈل کی جانب سے جو ڈوڈل جاری کیا گیا ہے اس میں ایک تالاب میں 01 اور 28 کے ہندسوں کے درمیان اچانک ایک مینڈک کود پڑتا ہے جس کے پاس 29 کا ہندسہ ہے۔

- Advertisement -

یہ مینڈک دونوں ہندسوں کے درمیان اپنی جگہ بنا کر خوشی کا اظہار کرتا ہے اور پھر جس طرح اچانک پھدک کر آیا تھا اسی طرح اچانک اچھل کر واپس بھی چلا جاتا ہے۔

شائقین گوگل کے اس منفرد ڈوڈل کو بہت سراہ رہے ہیں۔

گوگل کا دلچسپ ڈوڈل دیکھنے کے لیے یہ لنک اوپن کریں: https://g.co/doodle/4nbes8c

واضح ہے کہ ہر تین سال بعد چوتھا سال لیپ ایئر ہوتا ہے اور یہ سال معمول کے 365 دن کے بجائے 366 دن کا ہوتا ہے اور اس سال فروری میں 28 کے بجائے 29 دن ہوتے ہیں۔

لیپ ایئرز کیوں ہوتے ہیں؟

ہمارے کیلینڈر کے مطابق ایک سال میں 365 دن ہوتے ہیں کیونکہ یہ وہ وقت ہے جو زمین کو سورج کے گرد مدار میں گھومنے کے لیے درکار ہوتا ہے تاہم یہ مدت پورے 365 دن نہیں بلکہ اس سے کچھ زیادہ ہوتی ہے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق زمین کو سورج کے گرد ایک چکر مکمل کرنے لیے 365.242190 دن درکار ہوتے ہیں۔

یہ 365 دن، پانچ گھنٹے، 48 منٹ اور 56 سیکنڈ بنتے ہیں۔ اسے سائڈیریل ایئر کہتے ہیں۔

سائیڈیریل سال عام سال سے تھوڑا زیادہ طویل ہوتا ہے اس لیے اس میں سے اضافی گھنٹے، منٹ اور سیکنڈ نکال دیے جاتے ہیں۔ تاہم ہر تین سال بعد چوتھے سال ایک دن کا اضافہ کرنے سے ان اضافی گھنٹوں کو ایڈجسٹ کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں