جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

’شادی کے سائیڈ ایفیکٹس‘ رحما زمان کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ رحما زمان کی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ رحما زمان نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ وہ ’شادی کے سائیڈ ایفیکٹس‘ بتارہی ہیں۔

ویڈیو میں رحما شوہر سے کہتی ہیں کہ ’چائے ٹھنڈی ہورہی ہے دوسرا کپ لے لیں۔‘

- Advertisement -

وہ جیسے ہی چائے کپ پکڑتے ہیں تو رحما انہیں بالوں سے پکڑ کر مارنا شروع کردیتی ہیں۔

رحما زمان نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں  ان کا کہنا تھا کہ کافی لوگوں نے کہا کہ تم فلاں پروڈکشن ہاؤس میں جاؤ، کسی شخص کو فون کرلو لیکن ایسا کرنا بہت عجیب لگتا ہے کہ کسی کے پاس جاؤں اور کہوں کہ میرے لیے کوئی کردار آپ کے پاس ہے۔

رحما خالد نے کہا تھا کہ لوگوں کے کہنے پر دو جگہ کال بھی کی لیکن مجھے ایسا کرنا بلکل اچھا نہیں لگتا اور آپ کی امیج پر اثر پڑتا ہے پھر وہ کہیں گے کہ بہن، دوست، بھابھی، پڑوسی کا کردار دے دو یہ کرلے گی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ کسی کے دروازے پر جاکر کام مانگنا اچھا نہیں لگتا، مجھے ایسا لگتا ہے کہ جب تک آپ کو گیم چینجر پروجیکٹ نہیں ملتا اور لوگوں نے آپ کو بہت زیادہ پسند نہیں کرلیا تب تک کوئی اچھا ڈرامہ نہیں ملے گا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ کسی ڈرامے کے ہٹ ہونے کے بعد آپ پبلک کی ڈیمانڈ بھی بن جاتے ہیں اور پھر پروجیکٹ ملنا شروع ہوجاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں