جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

حیرت انگیز کار ایجاد ہو گئی، انفرادیت کیا ہے؟ ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

کار موجودہ دور میں سفر کے ذرائع میں اہم ترین ذریعہ ہے تاہم بعض اوقات پارکنگ بہت بڑا مسئلہ بن جاتی ہے تاہم اب ایسی کار ایجاد ہوگئی ہے جس سے آپ کو اس جھنجھٹ سے نجات مل جائے گی۔

کار سے جہاں سفری سہولتیں بہت ہیں وہیں بعض اوقات پارکنگ کے لیے جگہ نہ ملنے پر یہی کار درد سر بھی بن جاتی ہے تاہم اب ایسی کار ایجاد کر لی گئی ہے جو سُکڑنے (تہہ ہونے) کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس کو انتہائی چھوٹی جگہوں پر بھی موٹر سائیکل کی طرح پارک کیا جا سکتا ہے۔ اس کار کو جولائی میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

یہ CT2 ایک الیکٹرک کار ہے جو ڈرائیور کے علاوہ دو سیٹر ہے۔ یہ کار اپنے وہیل بیس کو سکیڑ کر کار کے حجم کو کم کر دیتا ہے تاہم اس عمل میں ڈرائیور اور مسافر کیبن نہیں سکڑتا ہے۔

- Advertisement -

تاہم یہ کار ان لوگوں کے لیے لیے نہیں جو اسپیڈ کے دلدادہ ہیں کیونکہ دیگر الیکٹرک کاروں کے مقابلے میں، یہ کار سست ہے اور اپنے پورے سائز میں 88 کلومیٹر فی گھنٹہ اور اپنے چھوٹے سائز میں 38 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہے۔

4.5 فٹ چوڑی CT2 الیکٹرک گاڑی 3.2 فٹ تک سکڑجانے کی صلاحیت رکھتی ہے، جس سے یہ تنگ جگہوں پر کھڑی ہو سکتی ہے اور تنگ سڑکوں پرچل سکتی ہے۔

کمپنی کی اگلی نسل کا CT2 جسے سٹی ٹرانسفارمر کہا جاتا ہے، عالمی سطح پر اس سال جولائی میں $17,400 کی قیمت پر لانچ کیا جائے گا اور اسے دنیا کے کسی بھی حصے سے $162 کی ڈاؤن پیمنٹ کے ساتھ بک کیا جاسکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں