ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

پولیس پر حملہ اور اقدام قتل کیس میں عذیر بلوچ سمیت 4 ملزمان بری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: انسداد دہشتگردی عدالت نے لیاری آپریشن کے دوران پولیس پر حملہ اور اقدام قتل کیس میں عذیر بلوچ سمیت 4 ملزمان کو بری کر دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے لیاری آپریشن کے دوران پولیس پر حملہ اور اقدام قتل کا فیصلہ سنا دیا۔ پراسیکیوشن اور تفتیشی حکام لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے خلاف 35ویں مقدمہ میں بھی جرم ثابت کرنے میں ناکام رہے۔

عدالت نے عدم ثبوت و شواہد پر لیاری عذیر بلوچ سمیت 4 ملزمان کو بری کیا۔ بری ہونے والے دیگر ملزمان میں محمد سلام عرف ملا نثار، زاکر عرف ڈاڈا اور غلام محمد عرف غلامو شامل ہیں۔

- Advertisement -

عدالت نے جیل حکام کو ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ اگر ملزمان کسی دوسرے مقدمہ میں گرفتار نہیں ہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔

پراسیکیوشن کے مطابق عذیر بلوچ سمیت دیگر ملزمان پر لیاری آپریشن کے دوران پولیس پر حملہ اور اقدام قتل کے الزامات تھے۔ ملزمان نے اپریل 2012 میں پولیس آپریشن کے دوران حملہ کیا تھا۔

مقدمے میں عذیر بلوچ، محمد سلام عرف ملا نثار اور زاکر عرف ڈاڈا گرفتار ہو کر جیل میں تھے۔ مقدمے  میں ملزم غلام محمد عرف غلامو نے ضمانت حاصل کر رکھی تھی۔

ملزمان کے خلاف تھانہ کلری میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں