جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

بھارت میں ریسٹورنٹ کے اندر زوردار دھماکا، فوٹیج منظرِ عام پر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ریسٹورنٹ کے اندر ہونے والے زوردار دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آج دوپہر کے وقت بنگلورو کے معروف ریسٹورنٹ کے اندر اُس وقت دھماکا ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ واقعے میں 9 افراد زخمی ہوئے۔

ریسٹورنٹ میں لگے کیمرے کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے کے بعد افراتفری مچ گئی جبکہ ریسٹورنٹ کے اندر کالا دھواں پھیل گیا۔

- Advertisement -

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے تصدیق کی ہے کہ یہ بارودی مواد کا دھماکا تھا۔

ادھر، پولیس نے سدارامیا کو بریفنگ میں بتایا کہ نامعلوم شخص بارودی مواد سے بھرا ہوا بیگ ریسٹورنٹ میں چھوڑ کر فرار ہوا جس کے بعد دھماکا ہوا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے جبکہ معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں