جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

خاقان شاہنواز نے ’گوری رنگت‘ سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اداکار خاقان شاہنواز نے بتایا کہ میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ اپنی گوری رنگت سبز آنکھوں اور دراز قد کی وجہ سے مواقع ملتے ہیں بلکہ یہ کہا تھا کہ خوبصورت ہونا بھی انہیں کام ملنے کی ایک وجہ ہے۔

حال ہی میں اداکار خاقان شاہنواز نے پوڈ کاسٹ میں واضح کیا کہ ان سے ماضی میں ایک انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا کہ کیا انہیں دانیال ظفر کے دوست ہونے کی وجہ سے کام ملتا ہے؟

اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں ںے مذکورہ سوال پر کہا تھا کہ نہیں، انہیں اس لیے بھی کام ملتا ہے کہ جو سماج نے خوبصورت شخص کا خاکہ بنا رکھا ہے، وہ اس پر پورا اترتے ہیں، اس لیے انہیں کام مل جاتا ہے۔

- Advertisement -

خاقان شاہنواز نے واضح کیا کہ ان کے کہنے کا مقصد تھا کہ جو سماج اور یہاں کے افراد نے خوبصورتی کے معیار بنا رکھے ہیں، وہ ان معیارات پر پورا اترتے ہیں، اس لیے بھی انہیں مواقع ملتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے کہنے کا مطلب یہ نہیں تھا کہ وہ سب سے خوبصورت اور اچھے ہیں بلکہ وہ یہ بتانا چاہتے تھے کہ سماج کے بنائے گئے خود ساختہ اصولوں پر وہ پورا اترتے ہیں، اس لیے بھی انہیں کام مل جاتا ہے۔

خاقان شاہنواز نے ایک بار پھر تسلیم کیا کہ ان سے بہتر اور ٹیلنٹڈ لوگ بھی ملک میں موجود ہیں لیکن انہیں شوبز میں کام کرنے کے مواقع نہیں مل رہے، کیوں کہ ممکنہ طور پر وہ سماج کے بنائے گئے خوبصورتی کے خاکوں پر پورا نہیں اترتے۔

کام کے محاذ پر خاقان شاہنواز ڈرامہ سیریل ’سکون‘ میں اداکاری کررہے ہیں جبکہ مرکزی کاسٹ میں ثنا جاوید، احسن خان اور سدرہ نیازی شامل ہیں۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں قدسیہ علی، لیلیٰ واسطی، عثمان پیرزادہ، عدنان صمد خان، اسما عباس، احسن تالش ودیگر شامل ہیں۔

’سکون‘ کے ڈائریکٹر سراج الحق ہیں اور اس کی کہانی مصباح نوشین نے لکھی ہے۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں