جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

امتحان میں سختی کرنے پر طلبہ نے اساتذہ کی سڑک پر پٹائی کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں طلبہ کے ایک گروپ نے امتحان کے دوران سختی کرنے پر تین اساتذہ کی سڑک پر پٹائی کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع ندیا میں ہائیر سیکنڈری اسکول کے اساتذہ نے پولیس میں شکایت درج کروائی کہ انہیں امتحان میں سختی کرنے پر کچھ طلبہ نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

اساتذہ نے پولیس کو اپنی شکایت میں بتایا کہ حملہ اُس وقت کیا گیا جب ہم گھر لوٹ رہے تھے۔

- Advertisement -

طالب علموں کی جانب سے تشدد پر اردگرد موجود لوگوں نے مداخلت کر کے اساتذہ کی جان بچائی جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

اسکول کے ہیڈ ماسٹر شانتنو بسواس نے اپنے بیان میں بتایا کہ تشدد میں ملوث طالب علم کچھ دنوں سے اساتذہ کے ساتھ بدسلوکی کر رہے تھے۔

شانتنو بسواس نے بتایا کہ اساتذہ نے امتحان کے دوران طالب علموں کو ایک دوسرے سے گفتگو کرنے سے منع کیا تھا جبکہ بار بار بیت الخلا جانے کی اجازت بھی نہیں دی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اساتذہ نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ طالب علم امتحان کے بعد کوئی حرکت ضرور کریں گے، اور ایسا ہی ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں