ممبئی: بھارتی بلاک بسٹر فلم ’دریشم‘ کا ہالی وڈ ری میک بنایا جائے گا۔
بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’دریشم‘ کے ری میک بن چکے ہیں جن میں موہن لال، کمل ہاسن، وینکاٹیش اور اجے دیوگن نے مرکزی کردار نبھایا ہے۔
دریشم کو چینی زبان میں بھی ریلیز کیا گیا تھا جبکہ کانز فلم فیسٹیول میں پروڈیوسر کمار مانگٹ پھاٹک اور ابھیشک پھاٹک نے اس کا کورین ری میک بنانے کا اعلان کیا۔
- Advertisement -
بھارتی میڈیا کے مطابق ملیالم فلموں کے معروف ہدایتکار جیتو جوزف کی اس فلم کا انگلش ری میک ہالی وڈ میں بنانے کی تیاریاں جاری ہیں۔
’دریشم‘ کے ہالی وڈ ری میک کو پنوراما اسٹوڈیوز، گلف اسٹریم پکچرز اور JOAT فلمز کے ساتھ اشتراک سے بنایا جائے گا۔