جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

الیانا ڈی کروز کی نئی فلم ”تیرا کیا ہوگا لَولی“ کا ٹریلر ریلیز

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی اداکارہ الیانا ڈی کروز کی نئی آنے والی فلم ”تیرا کیا ہوگا لَولی“ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ”تیرا کیا ہوگا لَولی“ کا ٹریلر ہندوستان میں جِلد کے رنگ اور جہیزکی روایت پر روشنی ڈالتا ہے۔

ہدایتکار بلویندر سنگھ جنجوعہ نے اپنی آنے والی فلم میں گورے رنگ اور جہیز کی روایت اور سماج کے مسائل کو دکھایا ہے۔

- Advertisement -

الیانا ڈی کروز، رندیپ ہڈا اور کرن کندرا نے اس فلم میں اہم کردار ادا نبھائے ہیں، فلمسازوں نے سوشل میڈیا پر فلم کا ٹریلر ریلیز کیا۔

ٹریلر میں الیاناڈی کروز کے کردار کو سماج کے دباؤ میں اپنے لئے ایک مناسب دلہے کی تلاش میں دکھایا گیا ہے، اپنے اس سفر میں انہوں نے رنگ کی بنیاد پر سماج کی تلخ حقیقتوں کو بے نقاب کیا ہے۔

فلم میں معروف اداکار رندیپ ہڈا پولیس والے کے کردار میں نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے، جو جہیز چوری کرنے والے چوروں کو پکڑنے کا کام کرتے ہے۔

بھارتی اداکارہ الیاناڈی کروز کے لئے یہ فلم ایک سنگ میل ہے کیونکہ کافی وقت بعد وہ سلور اسکرین پر نظرآئیں گی، سونی پکچر فلمز انڈیانے ”تیرا کیا ہوگا لَولی“ کو پروڈیوس کیا ہے۔

اجے دیوگن کی فلم ’شیطان‘ کا گانا ریلیز

فلم ”تیرا کیا ہوگا لَولی“ کو 8مارچ کو ریلیز کیا جائے گا، ساتھ ہی الیاناڈی کروز کی دوسری فلم ”دو اور دو پیار“ 29 مارچ کو ریلیز کردیا جائے گا، اس فلم میں ان کے ساتھ ودیا بالن، پرتیک گاندھی اور سیندھی رام مرتھی اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں