اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

بھارت میں ہسپانوی سیاح سے اجتماعی زیادتی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ہسپانوں سیاح کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جھارکھنڈ کے دمکا ضلع کے ہنسڈیہا تھانے کی حدود کرماہاٹ علاقے میں جمعہ کی رات ہسپانوی خاتون سیاح کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

28 سالہ متاثرہ خاتون اور اس کا شوہر دن کے وقت موٹر سائیکل پر سوار ہوئے تھے جب رات ہوئی تو شہر سے دور ایک پْرسکون جگہ پر خیمہ لگایا اور سو گئے۔

- Advertisement -

کچھ دیر بعد جب خاتون خیمے سے باہر آئی تو چھ سات لوگوں نے اسے پکڑ کر کچھ فاصلے پر لے جا کر زیادتی کی، اس کے بعد سب بھاگ گئے۔

خاتون روتی ہوئی خیمے میں پہنچی اور شوہر کو واقعے سے متعلق بتایا اس کے بعد دونوں نے بائیک پر 45 کلو میٹر کا سفر طے کیا اور دمکا میں پولیس کے پاس پہنچے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیاح خاتون کو فوری طور پر سرایاہاٹ سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا اور حکام کو آگاہ کر دیا گیا۔

اطلاع ملتے ہی ایس پی پتمبر سنگھ کھیروار نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا، پولیس نے متاثرہ خاتون کو طبی معائنے کے لیے پھول جھانو میڈیکل کالج اسپتال لے جایا گیا ہے۔

ایس پی کھیروار نے کہا ہے کہ ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے ان کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں