جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

شہباز شریف نے خاتون پولیس افسر شہربانو نقوی کے بارے میں کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپنے خطاب میں اے ایس پی شہربانو نقوی کی تعریف کر دی۔

بطور وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ قوم کی نڈر بیٹی شہربانو نقوی نے جان ہتھیلی پر رکھ کر خاتون کی جان بچائی۔

شہباز شریف نے کہا کہ خواتین کو مساوی حقوق مہیا کریں گے کیونکہ آبادی کا 50 فیصد حصہ خواتین پر مشتمل ہے، اس شور شرابے میں بھی شاید خواتین کی آواز مردوں سے زیادہ ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ قوم کی بیٹیوں کے بغیر ترقی کا سفر ادھورا ہوگا، خواتین کو ہمارے ساتھ قدم ملا کر چلنا ہوگا، خواتین کی ہراسگی کا ماحول ناقابل قبول ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ تنخواہیں ملنی ہوں گی، سرمایہ کاری اور بزنس پاکستان کی اشد ضرورت ہے، نئے کاروبار کیلیے ماحول فراہم کرنا اتنا آسان نہیں رہا۔

چند روز قبل لاہور کے اچھرہ بازار میں عربی خطاطی والا لباس پہنی خاتون کو شر پسندوں نے یہ کہہ کر گھیر لیا تھا کہ وہ توہینِ مذہب کی مرتکب ہوئی ہیں۔

واقعے کی اطلاع پر پنجاب پولیس کی بہادر افسر شہربانو نقوی نہ صرف موقع پر پہنچی تھیں بلکہ صورتحال کو قابو کرتے ہوئے خاتون کو بحفاظت ہجوم سے نکالا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مشتعل ہجوم نے عربی خطاطی والا لباس پہنی خاتون کو گھیر رکھا تھا، لوگوں نے خاتون پر تشدد کی کوشش کی تھی تاہم خاتون نے جان بچاتے ہوئے ایک دکان میں پناہ لی تھی۔

بہادر خاتون پولیس افسر ہجوم کے سامنے ڈٹ گئی تھیں اور متاثرہ خاتون کو بچا لیا تھا۔ تب سے سوشل میڈیا پر شہربانو نقوی کی بہادری کے چرچے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں