بھارت کی پنجابی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ سونم باجوہ اور پاکستانی اسٹار احسن خان کے درمیان دلچسپ گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر سونم باجوہ اور احسن خان کی ویڈیو توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس میں دونوں سفر کے دوران محو گفتگو ہیں۔
سونم باجوہ کہتی ہیں ’میں آپ لوگوں کے ساتھ پہلی بار کام کر رہی ہوں لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں آپ سب کو کئی سالوں سے جانتی ہوں۔‘
اس پر احسن خان نے پوچھا کہ اس کی کیا وجہ ہے تو سونم باجوہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ پنجابی زبان ہے۔
View this post on Instagram
متعلقہ: سونم باجوہ کا اپنے پاکستانی مداحوں کیلیے پیغام
بھارتی اداکارہ نے کہا کہ ہم سب پنجابی زبان استعمال کرتے ہیں، اس کے علاوہ ہندی اور اردو میں بھی بات چیت کرتے ہیں۔
پاکستانی اسٹار نے کہا کہ میں نے پہلی بار سونم کے سامنے پنجابی زبان میں گفتگو کی تھی تو وہ خوش ہوئیں اور کہا کہ ’احسن کی پنجابی کتنی بہترین ہے۔‘
دونوں فنکار پاکستان کے ایک مشہور برانڈ کیلیے اکٹھے کام کر رہے ہیں۔ دونوں نے خوبصورت لباس کے ساتھ فیشن میگزین اور پاکستانی کلاتھنگ برانڈ کیلیے فوٹو شوٹ کروایا۔