21.3 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

عالمی رہنماوں کی جانب سے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد کے پیغامات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عالمی رہنماوں کی جانب سے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر عالمی رہنماوں کے مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔

چینی صدراور وزیراعظم کی شہبازشریف کووزیراعظم منتخب ہونےپرمبارکباد دی، صدر شی جن پنگ نے پیغام میں یقین کا اظہار کیا کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کے اہداف حاصل کرے گا، جس کے لئے تمام شعبوں میں تعاون مضبوط بنانا ہوگا۔

- Advertisement -

شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ مشترکہ طورپرچین پاکستان اقتصادی راہداری کااپ گریڈڈ ورژن تعمیرکرنا ہوگا، تمام شعبوں میں تعاون مضبوط بنانا ہوگا۔

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی شہبازشریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر دیتے ہوئے ایرانی صدر اسلامی برادرملکوں کےتعلقات کومزید مضبوط بنانےکے عزم کا اظہا کیا۔

ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے بھی شہبازشریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تاجکستان کے صدر نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے پاکستان کی ترقی، لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے شہباز شریف کردار ادا کریں گے۔

تاجکستان کے صدر نے وزیراعظم شہبازشریف کو تاجکستان کے دورے کی دعوت بھی دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام اور اعتماد برقرار رکھنے کےعزم کا اعادہ کیا اور کہا اچھی روایات پر مبنی ہمارے ممالک کے درمیان کثیر جہتی تعاون ترقی کر رہا ہے۔

خیال رہے گذشتہ روز ملک کی سولہویں قومی اسمبلی نے اپنا چوبیس واں قائد ایوان چُنا تھا اور شہباز شریف دوسری مرتبہ وزیر اعظم پاکستان منتخب ہوئے تھے۔

مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، ایم کیوایم، ق لیگ اور استحکام پاکستان کے مشترکہ امیدوار شہباز شریف نے دو سو ایک ووٹ حاصل کیے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب خان کو بانوے ووٹ ملے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں