ایشیا کے امیر شخص کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی اپنی شادی سے قبل تقریب میں جذباتی تقریر پر مکیش امبانی رو پڑے۔
بھارت کے شہر جام نگر میں اننت امبانی اور رادھیہ مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی تقریبات کا ملکی اور عالمی میڈیا میں چرچہ ہے جہاں دنیا بھر سے مختلف نامور شخصیات شریک ہیں۔
تقریبات میں کرینہ کپور، عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ، ورون دھون سمیت بالی ووڈ کے بڑے نام بھی ایک چھت کے نیچے موجود تھے، بولی وڈ کے خانز کے نام سے مشہور شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان نے بھی شرکت کی۔
View this post on Instagram
اسی تقریب کے دوسرے دن اننت امبانی نے والدین کے لیے تقریر کی جس میں وہ سب سے پہلے اپنے والد مکیچ امبانی اور والدہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
اننت امبانی نے اپنی تقریر میں کہا کہ میرے والدین میرا سپورٹ سسٹم ہیں خاص طور پر اُس وقت جب میں صحت کے مسائل سے لڑ رہا تھا اس وقت میرے والدین نے میری بہت ہمت باندھی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں مکیش امبانی کو اپنے آنسوؤں کو ضبط کرنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے، اننت امبانی نے کہا ’آپ کا شکریہ ماں، آپ نے جو کچھ کیا، یہ سب میری ماں نے بنایا ہے اور کسی نے نہیں، میری والدہ نے پچھلے چار مہینوں سے 18-19 گھنٹے کام کیا ہے، میں اپنی والدہ کا مشکور ہوں‘۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ ’ میری زندگی پھولوں کی سیج نہیں رہی، میں نے اپنی زندگی میں بہت مشکل وقت دیکھا ہے، مجھے بچپن سے ہی صحت کے مسائل کا سامنا تھا لیکن میرے والد اور والدہ نے کبھی مجھے محسوس نہیں ہونے دیا ‘۔
اپنی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کے حوالے سے اننت امبانی نے کہا کہ ’ میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں اس میں کوئی شک نہیں، مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ میں نے رادھیکا کو کیسے پا لیا ‘۔
انہوں نے کہ میں رادھیکا کو سات سال سے جانتا ہوں لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ کل ہی ملے ہیں، ہر روز میں زیادہ سے زیادہ محبت کرنے لگتا ہوں، رادھیکا کو دیکھ کر میرے دل میں زلزلے اور سونامی آتے ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہت کہ اننت امبانی کی والدہ کے مطابق دمے کے بیماری کے لیے لی جانے والی ادویات کے باعث اننت امبانی کا وزن تیزی سے بڑھ گیا تھا، اننت امبانی کا وزن 208 کلو تک جا پہنچا تاہم اُن کے فٹنس کوچ نے انہیں وزن کم کرنے میں بھرپور معاونت کی جس کے بعد انہوں نے 18 مہینوں میں 108 کلو وزن کم کر لیا۔
اننت اور رادھیکا 12 جولائی 2024 کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ رادھیکا مرچنٹ گجرات کے صنعت کار انکور ہیلتھ کیئر کے سی ای او ویرن مرچنٹ کی بیٹی ہیں۔