منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

مال پوڑے میں ایسا کیا خاص ہے کہ میمن کمیونٹی اس کی دیوانی ہے!

اشتہار

حیرت انگیز

مال پوڑہ۔۔۔۔کیا آپ بھی اُن لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے پہلی بار ڈرامے ’برنس روڈ کے رومیو جولیٹ‘ دیکھتے ہوئے اس کے بارے میں سنا کہ یہ کیا چیز ہے؟

مال پوڑے کو کچھ لوگ مالپورہ بھی کہتے ہیں، یہ میمن کمیونٹیز کے ثقافت کا حصہ ہے جیسے کھوجا، بوہرہ اور گجراتی اسے مالپوا کہتے ہیں، انگریزی میں اسے پینکیکس کہتے ہیں۔

 مال پوڑا میٹھا ہوتا ہے جسے اکثر میمن کمیونٹیز کے عام گھرانوں میں ناشتے کے طور پر بھی پیش کیا جاتا ہے جبکہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ مالپورے کے بغیر میمن کی شادی مکمل نہیں ہوتی۔

- Advertisement -

میمن کمیونٹی میں مالپوڑے کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ اس سے بغیر  میمن خاندانوں کی دعوت افطار ادھوری رہتی ہے۔

 لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کہا چیز مالپوڑے کو لذت بخش بناتی ہے؟ میٹھے پینکیکس بٹر سے بنائے جاتے ہیں، جو سادہ اجزاء جیسے انڈے، سوجی، الائچی اور آٹے کے ساتھ تیار کیے جاتے ہیں۔

مال پورا بنانے کا طریقہ

اجزاء:

میدہ———- 2/1-1پیالی

سوجی———- 1/2پیالی

انڈے———– 2عدد

دودھ——– 2/1-1پیالی

چینی———— 2/1-1پیال

زردے کا رنگ————- 2/1چائے کا چمچہ

گھی————— تلنے کے لئے

ترکیب:

پہلے بڑے پیالے میں 2عدد انڈے پھینٹیں اور ان میں 2/1چائے کا چمچہ زردے کا رنگ شامل کردیں۔اب آہستہ آ ہستہ 2/1-1پیالی میدہ،2/1پیالی سوجی اور 2/1-1پیالی چینی ڈالتے جائیں۔

پھر تھوڑا تھوڑا کرکے اس میں اتنا دودھ ڈالیں کہ گاڑھا آمیزہ بن جائے اب اسے ڈھک کر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔

اس کے بعد ایک فرائنگ پین میں گھی ڈال کر درمیانی آنچ پر 2 سے 3 منٹ گرم کریں، شیلو فرائی کرنے سے پہلے آمیزے کو دوبارہ پھینٹ کر دیکھ لیں کہ وہ پکوڑوں کے آمیزے سے پتلا ہو ورنہ تھوڑا سا دودھ مزید ڈال دیں۔

اس کے بعد آدھی پیالی امیزہ لے کر ہاتھ کو گھماتے ہوئے گرم گھی میں ڈالیں، جب وہ ایک طرف سے سک جائے تو اسے احتیاط سے پلٹ کر دوسری طرف سے گولڈن کرکے نکالیں اور گرم گرم مال پوڑے کو سرو کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں