جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

فہد شیخ اور شاہدہ منی کا کیا رشتہ ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اداکار فہد شیخ نے اپنی ساس سے متعلق پہلی ملاقات سے متعلق لب کشائی کردی۔

اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں اداکار فہد شیخ نے بتایا کہ جب پہلی دفعہ ساس سے ملنے گیا تو کافی ڈرا ہوا تھا کیونکہ یہ کوئی فلمی سین نہیں تھا اور مجھے بہت عجیب الگ رہا تھا شاید ہر لڑکا ہی اس موقع پر گھبرایا ہوا ہوتا ہے۔

فہد شیخ نے بتایا کہ میری محبت کی شادی ہے اور میری بیوی اپنی والدہ سے ملوانے خود لے کر گئی تھیں۔

- Advertisement -

اداکار نے بتایا کہ ساس کو میرے بارے میں مجھ سے ملاقات کرنے سے پہلے ہی سب کچھ معلوم تھا لیکن پھر بھی میرے لیے وہ ملاقات کافی خطرناک تھی اور میں اس وقت گھبرایا ہوا تھا۔

فہد شیخ نے بتایا کہ ساس مجھے دیکھ کر مسکرائیں کیونکہ میں انہیں شریف لڑکا لگا تھا۔

واضع رہے کہ اداکار فہد شیخ کی شادی 2012 میں مشہور پاکستانی گلوکارہ شاہدہ مِنی کی بیٹی مہرین سے ہوئی تھی اور اب وہ بچوں کے والد بھی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں