پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

’چینی صدر نے چائنا کٹنگ کا پوچھ لیا‘ فاروق ستار کا چونکا دینے والا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے چینی صدر کی جانب سے چائنا کٹنگ کے سوال پر ہونے والی دلچسپ گفتگو بتا دی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرُجوش‘ میں فاروق ستار نے چائنا کٹنگ کے حوالے سے چینی صدر کے استفسار کا احوال سناتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے چینی صدر سے میرا تعارف بطور وفاقی وزیر ایم کیو ایم کے طور پر کروایا تو

’ چینی صدر میرا ہاتھ تھام کر تھوڑا آگے لے گئے اور پوچھا کہ برادر چائنا کٹنگ کیا ہے؟ جس پر میں نے بتایا کہ یہ ایم کیو ایم اور چین کے خلاف سازش ہے‘

- Advertisement -

فاروق ستار کے بقول ایک فیصد تجاوزات کو چائنا کٹنگ قرار دیا گیا ہے۔ پھر چینی صدر نے سوال کیا کہ باقی 99 فیصد کیا ہے؟ تو میں نے جواب دیا امریکی اور روسی کٹنگ۔

اس پر چینی صدر نے کہا کہ ہم ہاتھ ملاتے ہیں اور اس پراپیگنڈے کے خلاف مل کر کام کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں