جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

پی ایس ایل: کراچی کنگز نے اگلے میچوں کیلیے اسلام آباد میں ڈیرے ڈال لیے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کنگز کی ٹیم پاکستان سپر لیگ 9 کے اگلے مرحلے کے میچوں کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے میچز سنسنی خیز مراحل میں داخل ہو گئے ہیں ملتان سلطانز اس سیزن میں پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے جب کہ دیگر ٹیموں کے درمیان فائنل فور میں پہنچنے کی جنگ مزید تیز ہو گئی ہے۔

پی ایس ایل کے چوتھے مرحلے کے میچز راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہیں اور لیگ کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز کے شیر اگلے مقابلوں کے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

- Advertisement -

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے دو میچز شیڈول ہیں۔ پہلا میچ وہ بدھ کو کوئٹہ گلیڈیئٹر کے خلاف کھیلیں گے جب کہ جمعرات 7 مارچ وہ میزبان اسلام آباد سے ٹکرائیں گے۔

 

اہم مقابلوں سے قبل کراچی کنگز کے کھلاڑی آج جم کر پریکٹس کریں گے اور بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ خامیوں کو دور کریں گے۔

پی ایس ایل کے راؤنڈ ون کے مقابلوں کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل پر موجود ابتدائی چار ٹیمیں ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کر سکیں گی۔

واضح ہے کہ پی ایس ایل 9 میں ملتان سلطانز نے 7 میچز میں سے 6 میچ جیت کر پلے آف میں پہلے ہی اپنی جگہ پکی کرلی ہے۔ جب کہ لاہور قلندرز سات میچز کھیل کر ایک بھی میچ نہیں جیت سکی اور وہ ٹورنامنٹ سے تقریباً باہر ہوچکی ہے۔

پلے آف مرحلے میں پہنچنے کے لیے کوئٹہ گلیڈیئٹر، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان مقابلہ ہے۔ جو پوائنٹس ٹیبل پر بالترتیب دوسرے سے پانچویں نمبر پر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں