جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

سرگودھا میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ کو پُرتشدد موت مارنے والے میاں بیوی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

سرگودھا : سرگودھا میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ کو پُرتشدد موت مارنے والے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے12سالہ گھریلوملازمہ کےقتل میں ملوث ملزمان گرفتار کرلئے، ڈی پی اوفیصل کامران نے بتایا کہ پولیس نے ملزم جواد بھٹی کو حافظ آباد اور بیوی کو لاہور سے پکڑا، ملزمان نے بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی وجہ سے ملازمہ دم توڑ گئی تھی۔

ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان بچی کی لاش گھرمیں چھوڑکرفرارہوگئےتھے، بچی کے والدین نے یکم مارچ کو پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد تفتیش کی گئی۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب نےواقعےکانوٹس لیااورخصوصی ٹیمیں تشکیل دیں، ملزمان کیخلاف لاہور، ملتان،فیصل آباد،حافظ آباد،سرگودھا میں چھاپے مارے گئے۔

ڈی پی او سرگودھا فیصل کامران نے بتایا کہ خصوصی ٹیموں نےملزمان کولاہوراورحافظ آبادسےگرفتارکیا، ملزمان نےجرم کااعتراف کرلیاہے جبکہ ملزمان سےآلہ قتل بھی برآمدکرلیاگیاہے۔

فیصل کامران کا مزید کہنا تھا کہ بچی کےجسم پر 19سےزائدزخم پائےگئے تھے جوخراب ہوگئےتھے جبکہ تشددکی وجہ سےبچی کےگردےبھی فیل ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں