جمعرات, جون 26, 2025
اشتہار

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے بعد فارم 45 ویب سائٹ پر جاری کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے 26 دن بعد فارم 45 ویب سائٹ پر جاری کردیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کے فارمز جاری کیے ہیں، فارم 45، 46، 48، 49 بھی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے انتخابی فارمز حلقہ وائز جاری کیے ہیں۔

الیکشن ایکٹ کی شق 95 کی ذیلی شق 10 الیکشن کمیشن کو پابند کرتی ہے، قانون کے مطابق الیکشن کمیشن 14 دن کے اندر فارم 45 ویب سائٹ پر جاری کرنے کا پابند ہے۔

فارم 45

 عام انتخابات ہوں یا ضمنی انتخاب، فارم 45 کا تذکرہ اور الزامات ہمیشہ ہی لگائے جاتے ہیں، فارم 45 عام طور پر ’رزلٹ آف دی کاوئنٹ‘ کہا جاتا ہے، اس اہم فارم میں پولنگ اسٹیشن کا نمبر، حلقے کا نام، رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد، ڈالے گئے ووٹوں کی کل تعداد اور ہر امیدوار کے حاصل کردہ ووٹوں کی تفصیل شامل ہوتی ہے، امیدوار پولنگ اسٹیشن سے فارم 45 کے ذریعے اپنے حاصل کردہ ووٹوں کی تعداد خود گن سکتے ہیں۔

فارم 46

 فارم 46 میں پولنگ اسٹیشن میں موصول ہونے والے بیلٹ پیپرز کی تعداد، بیلٹ باکسز سے نکالے گئے بیلٹ پیپرز کی تعداد، چیلنج کئے گئے، غلط اور منسوخ شدہ بیلٹ پیپرز کی تعداد سے متعلق تمام معلومات موجود ہوتی ہیں، اس کے علاوہ فارم 46 میں غیر قانونی نتائج کے بارے میں بھی معلومات شامل ہوتی ہیں۔

فارم 47

 فارم 47 میں انتخابی حلقے کے غیر مصدقہ نتائج کے بارے میں معلومات شامل ہوتی ہیں، اس کے علاوہ اس فارم میں ڈالے گئے اور منسوخ کئے گئے ووٹوں کی تعداد کا بھی ذکر ہوتا ہے۔

فارم 48

الیکشن نتائج کی تیاری کے لئے فارم 48 سب سے اہم فارم ہے کیونکہ اس میں ایک حلقے میں ہر امیدوار کو ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد شامل ہوتی ہے۔

فارم 49

فارم 49 پاکستان کے گزٹ میں شامل کیا گیا ہے اس فارم کو حتمی اور سرکاری نتیجے کا فارم بھی کہا جاتا ہے، فارم 49 میں امیدواروں کے نام، ان سے وابستہ سیاسی جماعتوں کے نام اور انتخابی حلقے میں حاصل کردہ ووٹ کی معلومات شامل ہوتی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں