دنیا بھر میں سوشل میڈیا ویب سائٹس فیس بک، میسنجر اور انسٹاگرام سروسز بند ہو گئیں۔
اگر آپ کا فیس بک اچانک سائن آؤٹ ہو گیا ہے تو ایسا صرف آپ کے ساتھ نہیں ہوا بلکہ دنیا بھر میں صارفین کے اکاؤنٹس ازخود سائن آؤٹ ہو گئے ہیں۔
پلیٹ فارم کو عارضی بندش کا سامنا ہے جس میں صارفین بار بار اکاونٹ کھولنے کی کوشش کے باوجود وہ سروس سے مستفید نہیں ہورہے۔
اگر آپ بار بار پاس ووڈ انٹر کر کے فیس بک اکاؤنٹ کھولنے کی کوشش میں ناکام رہے ہیں تو اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ آپ کا پاس ووڈ غلط ہے بلکہ یہ صارفین کو درپیش عارضی پریشانی ہے جو فیس بک کی جانب سے سامنے آ رہی ہے۔
یہ بندش انسٹاگرام کے ساتھ ساتھ میسنجر کو بھی متاثر کر رہی ہے جس سے صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے۔
فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا یا فیس بک نے اس بندش سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا اور اس غیریقینی کی صورتحال سے نکلنے کے لیے صارفین منتظر ہیں۔