جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

عامر جمال کی عجیب حرکت پر انضمام الحق کو غصہ آگیا!

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پشاور زلمی کے آل راؤنڈر عامر جمال نے اچھی اننگز کھیلی تھی تاہم گراؤنڈ سے باہر جاتے ہوئے عجیب طرح کا رویہ اختیار کیا تھا۔

نجی چینل کے پروگرام میں عامر جمال کے رویے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ٹی ٹوئنٹی کے بڑے زبردست پلیئر ہیں، جیسے بابر اور رضوان تاہم انھوں نے اچھی اننگز کھیلنے کے بعد کبھی عجیب و غریب رویے کا اظہار نہیں کیا بلکہ وہ گراؤنڈ میں عاجزی سے رہتے ہیں۔

سابق پاکستانی کپتان نے کہا کہ کھلاڑی کو اپنے سینئر پلئیرز سے سیکھنا چاہیے کہ وہ پرفارمنس کے بعد کس طرح عاجزی والا رویہ اختیار کرتے ہیں، آپ جتنا درست رویہ اختیار کریں گے اتنی ہی آپ کی پرفارمنس اچھی رہیگی۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ آسٹریلیا سے آنے کے بعد عامر جمال کی کافی ہائپ بنی تھی تاہم اسلام آباد کے خلاف آؤٹ ہونے کے بعد وہ جس طرح بلا ہلا کر گئے ہیں تو میں حیران ہوگیا کہ ان کی ٹیم ہار رہی ہے اور وہ اپنی انفرادی پرفارمنس پر خوش ہورہے ہیں۔

انضام نے کہا کہ پلیئرز کو اس طرح کی چیزیں سوچنی چاہئیں اور دیکھنا چاہیے کہ وہ کس طرح کا رویہ اختیار کررہے ہیں۔ اگر کوئی پلیئر اس طرح کا رویہ اختیار کرے گا تو وہ لمبے عرصے کے لیے نہیں کھیل سکے گا۔

سابق کپتان نے کہا کہ اس طرح کی چیزیں پہلے بھی جن لوگوں نے کی ہیں ان کا اچھا خاصہ نام بنا لیکن پھر سب کے سامنے ہے کہ وہ باہر ہوگئے۔ کرکٹر جتنا عاجزی کے ساتھ رہے گا جتنا فوکس رہے گا اس کی اتنی پرفارمنس بہتر رہے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں