پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

صحیفہ جبار کراچی کے کھانوں کی شوقین نکلیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صحفیہ جبار خٹک بھی کراچی کے کھانوں کی دیوانی نکلیں۔

اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے انسٹاگرا اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کراچی کے کھانوں کو ملک کے بہترین کھانے قرار دیا ہے۔

صحیفہ جبار خٹک نے لکھا کہ کراچی پہنچ کر ائرپورٹ سے ہوٹل جانے کراچی میں ان کی امنگوں، خوابوں اور کچھ اہم کرنے کی خواہشات بڑھتی چلی گئیں۔

- Advertisement -

لاہور سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نے کہا کہ وہ کراچی شہر اور اس کے لوگوں کی شکر گزار ہیں جنہوں نے انہیں مواقع فراہم کیے۔

صحیفہ جبار

انہوں نے لکھا کہ وہ کراچی کے بہترین کھانوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے بہت پرجوش ہیں۔

واضح رہے کہ صحیفہ جبار نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کچھ تو لوگ کہیں گے‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس کے مرکزی کرداروں میں اعجاز اسلم، فیصل قریشی ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں