ہفتہ, جون 28, 2025
اشتہار

اگلے وفاقی بجٹ کیلیے حکومت کی ترجیحات کیا ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

نئی حکومت کی تشکیل کے بعد اب آئندہ مالی سال 2024-25 کے بجٹ کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں بجٹ میں حکومت کی ترجیحات کیا ہوں گی اس کا تعین کر لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ آئندہ مالی سال برائے سال 2024-25 کے لیے وفاقی حکومت نے اپنی ترجیحات کا تعین کر لیا ہے جس میں نئے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کی ترجیحات کا تعین بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق زرعی ترقی، بلو اکانومی، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نئے منصوبے حکومتی ترجیحات میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر، صنعتی فروغ کے نئے منصوبوں کو بھی ترجیح دی جائے گی۔

آئندہ سال برآمدات سے متعلق نئے ترقیاتی منصوبوں اور بجٹ میں پیداوار بڑھانے میں معاون نئے ترقیاتی منصوبے شامل کرنے کی بھی تجاویز ہیں۔ اس کے علاوہ آبی وسائل، ٹرانسپورٹ، مواصلات کے جاری منصوبوں کو ترجیح دینے کی تجاویز بھی شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ نئے مالی سال توانائی شعبے کے جاری منصوبوں اور جاری اسٹریٹجک نوعیت کے منصوبوں کو فنڈز کے اجرا میں ترجیح دی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں