ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

جھریوں کے خاتمے کیلیے 40 ہزار روپے والا سیرم گھر میں بنائیں

اشتہار

حیرت انگیز

یہ بات مشہور ہے کہ چہرے کی جھریوں کا تعلق صرف عمر بڑھنے سے ہے لیکن ایسا ہرگز نہیں تاہم اتنا ضرور ہے کہ بہت زیادہ کیمیکلز والی کریموں کے استعمال اور تجربات سے بھی کم عمری میں ہی چہرے پر جھریاں پڑجاتی ہیں۔

عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے چہرے پر جھریاں نمودار ہوجاتی ہیں خاص کر ہمارے جسم کے ان حصوں پر جو سورج کے سامنے زیادہ رہتے ہیں جس میں ہاتھ، پاؤں اور گردن وغیرہ شامل ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ہربلسٹ ڈاکٹر بتول نے چہرے کی جھریوں کو ختم کرنے کیلئے ایک انتہائی زبردست سیرم بنانے کا طریقہ بتایا، ان کا کہنا تھا کہ یہ ’مائیکرو پیل انزائم سیرم‘ ایسا سیرم ہے جو بازار میں 35سے 40ہزار روپے تک کا ملے گا۔

ڈاکٹر بتول نے بتایا کہ اس سیرم کا بہترین رزلٹ ایک دن میں ہی نظر آجائے گا اور آنے والی عید الفطر سے پہلے ہی آپ کا چہرہ خوبصورت چمکدار، ترو تازہ اور شاداب ہوجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جھریوں کے خاتمے کیلئے پائن ایپل جوس کی افادیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اگر میں اپنی انگلی دس منٹ تک اس میں ڈبوئے رکھوں تو فنگر پرنٹس بھی دو دن کیلئے غائب ہوجائیں گے۔

اس قیمتی سیرم کو بنانے کیلئے صرف چار اجزاء درکار ہیں جس میں تازہ پائن ایپل جوس کے دو چمچ، ایک چمچ لیموں کا رس، ایک چمچ خشک دودھ اور آدھا چمچ شہد شامل ہیں۔

ان تمام اجزاء کو مکس کرلیں اور اسے اپنے چہرے پر لگالیں اور اس بات کا خیال رکھیں کہ اسے ’اپر ڈائریکشن‘ یعنی ہاتھوں کو چہرے پر نیچے سے اوپر کی جانب لے جانا ہے اور اسے گردن پر بھی لگائیں۔

ڈاکٹر بتول نے بتایا کہ 20 منٹس تک کسی سے کوئی بات نہ کریں اور نہ ہی ہنسیں مسکرائیں کیونکہ اس وقت آپ کو چہرے پر اکڑاہٹ سی محسوس ہوگی اور جب آپ چہرہ دھولیں گی تو آپ کی جلد ’بے بی اسکن‘ جیسی ہوجائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں