بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

پلکت سمراٹ اور کریتی کھربندا کی شادی کا دعوت نامہ وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ جوڑی پلکٹ سمراٹ اور کریتی کھربندا کی شادی کا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار پلکت سمراٹ اور کریتی کھربندا رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھیں گے اور ان کی شادی کا منفرد دعوت نامہ سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے۔

دعوت نامے میں جوڑے کو بالکونی میں بیٹھا جاسکتا ہے، سمندر کے خوبصورت نظارے کے ساتھ ہاتھ میں گٹار لیے بجا رہا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ جوڑے کی رواں سال جنوری میں منگنی ہوئی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

منگنی کی تصاویر سمراٹ کی بہن نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھیں، جس میں جوڑے کو منگنی کی انگوٹھی کے ساتھ پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پلک سمراٹ نے پہلے شویتا روہیرا سے شادی کی تھی اور 2019 سے پلکت اور کریتی تعلقات میں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں