ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اہلیہ پروین شاہانی نے انہیں علیحدگی کی دھمکی دے دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران ہاشمی نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میری اہلیہ پروین شاہانی مجھے چھوڑنے کے بارے میں سوچ رہی ہیں۔
بالی وڈ اسٹار نے بتایا کہ وہ مسلسل مجھے دھمکیاں دے رہی ہیں لیکن ابھی تک چھوڑا نہیں ہے، جو کچھ میں کھاتا ہوں وہ پروین کو پسند نہیں ہے لیکن یہ ڈائٹ میں نے پچھلے دو سال سے جاری رکھی ہے۔
عمران ہاشمی نے بتایا کہ میں ڈائٹ میں چکن قیمہ، سلاد اور شکرقندی لے رہا ہوں، میرے ڈائٹ پلان کی وجہ سے اہلیہ کافی ناراض ہیں کیونکہ میرے لیے اپنا کھانا تبدیل نہیں کرنا چاہتیں۔
متعلقہ: ایشوریا رائے کی ایک جھلک دیکھنے کیلیے گھنٹوں انتظار کرتا تھا، عمران ہاشمی
انہوں نے کہا کہ میرا ڈائٹ پلان بورنگ ہے لیکن اس میں چکن قیمہ شامل ہے جو آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے۔
عمران ہاشمی کو آخری بار سُپر اسٹار سلمان خان کی گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم ’ٹائیگر 3‘ میں بھرپور ایکشن میں دیکھ کر مداح خوش ہوئے تھے۔
انہوں نے حال ہی میں یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ سلمان خان کو ’بھائی‘ کہہ کر مخاطب نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں شاید ان کو بھائی نہ کہوں لیکن میں انہیں بھائی سمجھتا ہوں۔
اس بارے میں ان کا مزید کہنا تھا کہ مخصوص لقب سے پکارنے سے کسی کو عزت نہیں دی جا سکتا بلکہ اس کیلیے آپ کے ایکشنز ضرورت ہوتے ہیں، میں انڈسٹری میں سب کی عزت کرتا ہوں۔