جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے طالب علم لاریب کا موبائل فون مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ڈاکوؤں کے ہاتھوں ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے طالب علم لاریب کا موبائل فون مل گیا، ایک مشتبہ شخص کے قبضے سے لاریب کا موبائل فون ملا۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں لاریب قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک ملزم کو حراست میں لے کر لاریب کا موبائل فون برامد کر لیا۔

پولیس نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ مشترکہ کاروائی کے دوران ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا جس کے قبضے سے لاریب کا موبائل فون برامد ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست شہری نے بتایا کہ اسے لاریب کا موبائل فون گرا ہوا ملا تھا، جس کے بعد اس نے ان کیا۔

حکام نے کہا کہ زیر حراست شخص سے مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔

یاد رہے چند روز قبل کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود میں نوجوان لاریب کو ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں