جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

جیکولین فرنینڈس کی رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اُٹھی، ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی ممبئی کے علاقے ناروج ہل میں رہائشی عمارت کی 17 ویں منزل پر اچانک خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ اپنی گاڑیوں اور مشینوں کے ہمراہ متاثرہ مقام پر پہنچا، مقامی افراد نے بتایا کہ آگ تیرہویں منزل کے ایک کچن میں لگی تھی۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس اس بلڈنگ کے ایک فائیو بی ایچ کی پرتعیش رہائش گاہ میں رہائش پذیر ہیں، آگ شام آٹھ بجے لگی، جس پر ریسکیو عملے نے قابو پالیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

- Advertisement -

اس سے قبل بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے سوشل میڈیا پر زیرگردش لیجنڈری اداکار وین ڈیم اور نوجوان گلوکارہ سیلینا گومز کے ساتھ اپنی تصاویر سے متعلق مداحوں کو بتایا تھا۔

گزشتہ ماہ جیکولین فرنینڈس نے وین ڈیم اور گلوکارہ سیلینا گومز کے ساتھ ساتھ تصاویر شیئر کی تھی جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ جیکولین فرنینڈس ہالی ووڈ میں قدم رکھنے والی ہیں۔

تاہم جیکولین نے خود ان پر لب کشائی کی ہے، فلم فیئر سے گفتگو میں کہا کہ میں نے حال میں وین ڈیم کے ساتھ اٹلی میں فلم کی شوٹنگ کی ہے، ایسے لیجنڈری اداکار کے ساتھ کام کرنا بہترین تھا، وہ واقعی ایکشن ہیرو ہیں جن کی فلمیں دیکھ کر میں بڑی ہوئی ہوں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے اور میرے اہلِ خانہ کے پاس ان کی فلموں کی کلیکشن موجود ہے اور ہم وہ دیکھتے رہتے ہیں، میں نے اپنے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ میں کبھی ان کے ساتھ بھی فلم کروں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں