جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

انتخابی نتائج سے متعلق پی ٹی آئی کا بڑا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی نے پلڈاٹ کی انتخابات پر جائزہ رپورٹ کی روشنی میں نتائج کے آزادانہ آڈٹ کا مطالبہ کر دیا۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق انتخابات کی شفافیت پرسوالات الیکشن کمیشن سے جواب کےمتقاضی ہیں پلڈاٹ کی حالیہ رپورٹ الیکشن کمیشن کے مجرمانہ کردارکی توثیق ہے انتخابی شیڈول میں تاخیر سےلیکرموبائل سروس کی بندش نے انتخابات کوکم ترین منصفانہ ثابت کیا۔

ترجمان نے کہا کہ عوام کے ووٹ پرشب خون کے ذریعے اکثریت کو اقلیت میں بدلنےکی کوشش کی گئی اس مذموم منصوبے کا انکشاف کمشنر راولپنڈی کی زبانی پہلےہی کیا جاچکا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نےالیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کر کے فارم 45 مقررہ وقت کے بعد شائع کیا، جعلی فارم 45 نے نتائج میں غیرقانونی ردوبدل کو قوم کے سامنے بےنقاب کر دیا، چوری شدہ مینڈیٹ پرقائم حکومت ملک کیلئےفیصلےکرنے کی اہلیت نہیں رکھتی، مخصوص نشستوں کی بندر بانٹ کا منصوبہ  سیاسی عدم استحکام میں اضافے کا سبب بنے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ غیرت کا مظاہرہ کر کے چوری شدہ نشستیں حقیقی حقداروں کو واپس کی جائیں، پلڈاٹ، فافن کی متعلقہ الیکشن رپورٹس کی روشنی میں نتائج کا آزادانہ آڈٹ کیا جائے چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی کیلئے آئین و قانون کےتحت جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں