بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

اسرائیل نے قبریں کھود کر 47 میتیں غزہ واپس بھیج دیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل نے قبروں کی بے حرمتی کرتے ہوئے 47 میتیں نکال کر واپس غزہ بھیج دیں۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیل نے 47 لاشیں واپس کر دی ہیں جو کہ خان یونس کے ناصر اسپتال کے قرب و جوار میں ایک قبرستان سے لائی گئی تھیں۔

یہ اس وقت لائی گئی تھیں جب اس کی فوج نے گزشتہ ماہ کمپاؤنڈ پر حملہ کیا تھا۔

- Advertisement -

ان لاشوں کو اب یہاں رفح کے مغربی علاقے تال السلطان میں دفنایا جا رہا ہے۔ یہ میتیں ناقابل شناخت تھیں اور پر ناموں کے ٹیگ نہیں تھے جس سے  ان کے رشتہ دار انہیں نہیں پہچان سکتے تھے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب اسرائیل نے قبروں کی بے حرمتی کی ہو۔ یہ ان لوگوں کے لیے المیہ ہے جو پہلے ہی بہت کچھ کھو چکے ہیں اور قبرستانوں اور لاشوں کی بے حرمتی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

اسرائیلی فوج نے خان یونس کے ناصر اسپتال سے تقریباً 400 لاشوں کا معائنہ کیا۔ اس نے کہا کہ کوئی بھی لاش اسیروں کی نہیں تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں