جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

آئی ایم ایف معاشی استحکام کیلیے شہباز حکومت کے ساتھ کام کرنے کا منتظر

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں معاشی استحکام کے لیے شہباز حکومت کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہے۔

آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جیولی کوزیک نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ ہم پاکستان میں معاشی استحکام کے لیے وہاں قائم ہونے والی نئی حکومت کے ساتھ پالیسیوں پر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

جیولی کوزیک نے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان میں نئی کابینہ کی تشکیل کے بعد اپنا دوسرا جائزہ مشن بھیجنے کے لیے بھی تیار ہے اور ہماری پوری توجہ آئندہ ماہ ختم ہونے والے اسٹینڈ بائی پروگرام کی تکمیل پر ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نگراں حکومت میں معاشی استحکام برقرار رکھا گیا اور مہنگائی کنٹرول کیلیے سخت مالیاتی پالیسی برقرار رہی، حکام نے بھی سماجی تحفظ یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے۔

جیولی کیوزک نے کہا کہ نگراں دور میں زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کے ساتھ مالی اہداف پر سختی سے عمل کیا گیا، توانائی شعبے میں ٹیرف میں بر وقت ایڈجسٹمنٹ کو لاگو کیا گیا۔

اس موقع پر آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونی کیشن سے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال سے متعلق سوال کیا گیا تاہم انہوں  نے اس پر کسی بھی قسم کے تبصرے سے انکار کر دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں