ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

پہلے لڑائی پھر دوستی، شان اور شاداب نے جھگڑے کے بعد ایک دوسرے کو گلے لگا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل کے گزشتہ روز کراچی اور اسلام آباد کے میچ میں دونوں کپتانوں شان مسعود اور شاداب خان میں پہلے گرما گرمی ہوئی پھر دونوں نے ایک دوسرے کو گلے بھی لگا لیا۔

کرکٹ کے میدان میں بعض اوقات ایسے لمحات آتے ہیں جہاں دوست کھلاڑی بھی جھگڑ پڑتے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ روز پنڈی اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان اہم میچ میں پیش آیا۔ یہ میچ جو اسلام آباد نے پانچ وکٹوں سے جیت لیا تاہم میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کپتانوں کے درمیان جھگڑے نے ماحول کو گرما دیا۔

ہوا یوں کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ کے دوران کنگز کے بولر محمد نواز کے اوور میں امپائر نے ایک گیند وائیڈ دی جو آغا سلمان کو چھوتے ہوئے کیپر کے ہاتھ میں گئی تھی۔۔ کراچی کے کتپان شان نے ریویو لیا تو اس معاملے پر ان کی حریف کپتان شاداب خان سے اچھی خاصی گرما گرمی ہوگئی اور دونوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

- Advertisement -

شاداب خان کا خیال تھا کہ شان مسعود نے ریویو کے لیے مقررہ وقت سے تجاوز کیا ہے جس کے جواب میں شان مسعود نے شاداب کو کہا کہ وہ ان کے اور امپائر کے درمیان ہونے والی بات چیت میں مداخلت سے گریز کریں۔ ریویو میں معلوم ہوا کہ گیند بلے پر نہیں لگی بلکہ صرف آغا سلمان کے پیڈ سے ٹکرائی تھی۔ جس کے نتیجے میں وہ آؤٹ ہونے سے بچ گئے۔

 

تاہم دونوں کپتانوں کے درمیان بحث و تکرار کا معاملہ صرف فیلڈ تک محدود رہا، میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ جس کو فینز نے بہت سراہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں