20.4 C
Dublin
جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

رمضان المبارک میں عوام کو 10 ہزار روپے کیش دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے رمضان پیکج کے تحت کے خیبرپختونخوا کے مستحق افراد کو 10ہزار روپے دینے کا اعلان کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پشاور میں کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات ٹھیک نہیں ہیں، امن وامان کی صورتحال، عوام کی فلاح ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یکم رمضان سے صحت کارڈ بحال ہوجائے گا، صحت کارڈ کے لئے 5 بلین ریلیز کردیے ہیں، رمضان میں عوام کو ریلیف دیں گے، پروگرام کے تحت رمضان میں 8 لاکھ خاندانوں کو نقد 10ہزار روپے دیں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ دھکم پیل اور غیر معیاری اشیا سے بچنے کے لئے کیش دے رہے ہیں، ہمیں روزگار دینے کے لئے نوجوانوں کو ٹریننگ دینی ہے اس کے علاوہ لنگر خانے دوبارہ کھولنے کے لئے اقدامات شروع کردیے ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ بجلی کے خالص منافع میں وفاق کے ذمے 1510 ارب بقایاجات ہیں جانتے ہیں معاشی حالات ٹھیک نہیں لیکن ہمیں یہ رقم ہرصورت ملنی چاہیے اگر ان کے پاس پیسے نہیں تو ہمارا صوبہ بجلی، گیس کا آدھا بل دے گا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ شہباز شریف کا کے پی میں بارش متاثرین کو پیکج دینا اچھی بات ہے، وفاق کے ساتھ ورکنگ ریلیشن رکھیں گے مگر سیاسی و نظریاتی اختلاف رہے گا اور میں صوبے اور عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کروں گا۔

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ ہماری معاشی ٹیم ان کے ساتھ بیٹھ کر معاملات دیکھے گی، ڈنڈے کے زور پر نہیں عاجزی کے ساتھ بیٹھنے کے لئے تیار ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں